19 نومبر، 2024، 8:29 AM

تل ابیب کے مرکز پر میزائل حملے، آئرن ڈوم ناکام+ ویڈیو

تل ابیب کے مرکز پر میزائل حملے، آئرن ڈوم ناکام+ ویڈیو

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مرکزی علاقے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کو صہیونی دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی دارالحکومت تل ابیب کے مرکزی علاقے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تل ابیب کے 100 سے زائد مقامات پر سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ 

بعض صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد تل ابیب کے چار مختلف مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ بین الاقوامی ہوائے اڈہ بن گوریان کو بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بعض صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ دارالحکومت کے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام معطل ہوگیا ہے۔

صہیونی فوج نے کہا ہے کہ لبنان کی جانب سے تل ابیب پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے رمات گان کے علاقے میں میزائل گرے ہیں۔

صہیونی پولیس اور دیگر ذرائع نے کہا ہے کہ حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

چینل 12 نے کہا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام نے لبنان سے فائر ہونے والے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔

News ID 1928216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha